زمیندار گندم کے دانے پختہ ہونے پر فصل کو پانی دیں:غلام یاسین ودیگر

Mar 17, 2022

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میں کاشت کی گئی گندم کے دانے کا سائز ابھی کم اور رنگت میں بھی فرق ہے ،تاہم چند دن سے سورج کی تیز شعاؤں کے باعث گندم کی فصل نے اسی حالت میں پکنا شروع کر دیا ،جسکے باعث حکومتی طے شدہ معیار کی نسبت فصل کی پیدوار متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔حافظ غلام یاسین،بابا خوشی محمد،چوہدری محبوب علی،حافظ مدثر حسین،چوہدری شاہد اقبال و دیگر کا کہنا ہے کہ امسا ل پہلے ہی مہنگی کھاد اور ادویات کے اضافی اخراجات نے پریشانی کا شکار کر رکھا ہے ،دوسری جانب زراعت حکام کا کہنا ہے کہ زمیندار گندم کے دانے پختہ ہونے پر فصل کو پانی دیں اس سے گندم کے دانے طاقتور ہونگے۔

مزیدخبریں