کراچی (آئی این پی) کلاتھنگ برانڈ نے شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات،ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید پرلگائے جانے والے الزامات کے بعد انہیں اپنی تشہیری مہم سے الگ کردیا۔ کلاتھنگ برانڈ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اداکارہ ثنا ء جاوید پر حالیہ دنوں میں لگائے گئے نامناسب رویے کے الزامات پر برانڈ کو سخت تشویش ہے، سنگین الزامات کے پیش نظر کمپنی نے اداکارہ کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کمپنی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں تصدیق کی کہ وہ اب نئے چہرے کیساتھ عید کلیکشن کی تشہیری مہم شوٹ کرینگے۔