وسندیوالی( نامہ نگار ) زراعت آفیسر روہیلا نوالی جام فاروق احمد نے کہا کہ آم کے باغبان حضرات حالیہ گرمی کی شدت کے پیش نظر باغات میں جلد از جلد آبپاشی کریں۔ یہ بات انہوں نے موضع چتوائن مرکز روہیلا نوالی میں آم کے باغات کے معائنہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زراعت سے رجسٹریشن کروا کر کسان کارڈ بنوائیں ۔ اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ عبدالمجید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔