ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی ذوہیب اشفاق اور چوکی انچار ج جنرل بس اسٹینڈ شکیل احمد نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران سے تعارفی اجلاس میں میٹنگ کی اور کہا کہ اسٹینڈز پر سیکیورٹی کیمرے نصب ، سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی کو بھی ممکن بنا یا جائے مسافروں کی تلاشی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوسربازوں پر بھی کڑی نگاہ رکھیں انہوں نے چوکی انچارج شکیل احمد کو ہدایات جاری کیں کہ ٹرانسپورٹر ز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔