پنجاب میں تبدیلی کیلئے حمزہ شہباز متحرک، رابطے تیز، آزاد ارکان سے بھی ملاقاتوں کا امکان

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے لیے حمزہ شہباز شریف متحرک ہوگئے۔ حمزہ شہباز شریف نے سیاسی رابطوں میں تیزی کردی ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی سے مزید رابطے کئے ہیں۔ حمزہ شہباز کی ترین گروپ سے رابطوں کے بعد آزاد ارکان سے بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کل 5 آزاد ارکان ہیں۔ ان میں سے احمد سعید نوانی ترین گروپ کا حصہ ہیں۔ چوہدری نثار نے موجودہ صورتحال میں خود کو لاتعلق رکھا ہوا ہے۔ حمزہ شہباز عنقریب 3 آزاد ارکان احمد علی اولکھ، بلال اصغر اور جگنو محسن سے رابطے کریں گے اور ان ہائوس تبدیلی کیلئے حمایت مانگیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...