وزارت اعلیٰ‘ پرویز خٹک خود  وضاحت کریں: مونس الٰہی کوئی بیان نہیں دیا‘ وزیر دفاع

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے حوالے سے  میڈیا پر  کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ چوہدری برادران نے مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا، وہ اب بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ میڈیا پر وزیر دفاع پرویزخٹک کی جانب سے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ نہ دینے کا بیان چلا تھا جس پر مونس الہی کا بھی ردعمل آیا۔ پرویز خٹک نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔ چوہدری مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کی وزارت اعلی سے (ق) لیگ کو انکار کی خبروں پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پرویز خٹک سے رابطہ رہتا ہے، ان سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے۔ مونس الٰہی نے وزیر دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب خود کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...