پی پی کا ڈی جی آئی ایس آئی کو خط آصفہ کو ڈرون لگنے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی  کی ترجمان شازیہ مری اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پارٹی  کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے  ڈی جی آئی ایس آئی کو پی پی پی کے لانگ مارچ کے دوران  خانیوال کے علاقے میں آصفہ بھٹو زرادری پر ڈرون حملے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا ہے، پی پی پی سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے الیکشن کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کی مذمت کرتی ہے۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے خط پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید  نیر حسین بخاری کی جانب سے لکھا گیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون لگنے کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے خط کے مندرجات میں آگاہ کیا گیا گیا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی ںلاول بھٹو زرداری  نے 27 فروری کو مزار قائد کراچی  سے لانگ مارچ شروع کیا4 مارچ کو عوامی مارچ جب خانیوال پہنچا تو ڈرون کیمرہ  نے ٹرک کی طرف آکر آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا ڈرون کیمرا لگنے کا معاملہ خانیوال پولیس اسٹیشن پر بھی رپورٹ کیا گیاپیپلزپارٹی نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، خط میں ڈی جی  آئی ایس آئی سے کہا گیا ہے کہ آپ کا ادارہ اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے۔

ای پیپر دی نیشن