اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے خیبر پختو نخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسر ے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کوکل 18 مارچ کو مجوزہ دورہ ضلع کرم میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کرم خوشحال زادہ نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپی کے کو آگاہ کر دیا ہے۔ دریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر الیکشن کمشن کا نوٹس خاطر میں نہ لائے اور سوات میں جلسے سے خطاب کرنے جا پہنچے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتا۔