سینٹ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس‘ مہنگائی پر بریفنگ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور چیئرمین نیپرا نے تیل، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے اور اس کی وجہ سے ہونے  والی مہنگائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا مقبول احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں ضرورت سے زیادہ فرنس آئل درآمد کیا گیا جس سے ملکی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ کمیٹی نے نیپرا اور اوگرا کی جانب سے تیل، گیس کی درآمد اور بجلی کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے طلحہ محمود، رخسانہ زبیری اور سعدیہ عباسی پر مشتمل تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ ذیلی کمیٹی ایسی بدعنوانی سے فائدہ اٹھانے والے عناصر کی شناخت اور مستقبل میں ایسے غیر قانونی کاموں کے تدارک کیلئے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...