گوادر (بیورو رپورٹ)بیوگا کی کال پر گوادر میں سرکاری ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر آفس ، جی ڈی اے ، فشریز، بی اینڈ آر، لوکل گورنمنٹ،محکمہ صحت، پبلک ہیلتھ،اسکولز سمیت تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر بیوگا گوادر کے رہنماؤں نے کوئٹہ پولیس کی طرف سے سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے اور ملازمین پر شیلنگ و لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ، پولیس اور انتظامیہ سرکاری ملازمین کی پرامن احتجاج سے بوکھلا گئے ہیں ۔انہوں نے کہا حکومت جان لے ہماری جدوجہد پرامن ہے‘ ہم اپنے جائز حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت کو سرکاری ملازمین کے اعلان کردہ 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور ان کے دیگر مطالبات پورے کرنے ہوں گے۔
بیوگا کی کال پر گوادر میں سرکاری ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال
Mar 17, 2022