ہماری لڑائی اقتدار نہیںعوامی مسائل کیلئے ہے: شیری رحمن

Mar 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شیری رحمن نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری لڑائی اقتدار کیلئے نہیں، مہنگائی سمیت عوام کو در پیش تمام مسائل کے خلاف ہے۔ حکمران سمجھتے ہیں عدم اعتماد کی وجہ سے لوگ مہنگائی بھول گئے ہیں۔ اس وقت ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 16.49 فیصد جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح  12 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ مہنگائی عوام نہیں حکمران بھولے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کہ قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں