امرتسر (نیٹ نیوز) بھارت کے مشہور کامیڈین اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگوت مان نے بھارتی پنجاب کے 17 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ بھارتی پنجاب میں حکمران جماعت کانگریس کو اپ سیٹ شکست ہوئی تھی اور 117 کے ایوان میں عام آدمی پارٹی نے 92 سیٹیں جیت لی تھیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد کامیڈین بھگوت سنگھ مان کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔ بھارتی وزیراعلیٰ کامیڈین رہے ہیں اور پنجاب میں مشہور بھی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔
کامیڈین بھگوت سنگھ مان بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بن گیا
Mar 17, 2022