مسجد اقصیٰ: مسلم لباس پہنے یہودی نمازیوں کی صف میں جا گھسا

Mar 17, 2022

بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت ہے تاہم ایک یہودی مسلمانوں کا لباس پہن کر داخل ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رافیل موریس نے دشمنی اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے مسلمانوں جیسا لباس پہنا اور بالکل مسلم حلیہ اختیار کر کے سکیورٹی اہلکاروں کو جھانسہ دیکر کمپاؤنڈ میں داخل ہوا اور نمازیوں کی صف میں کھڑا ہو گیا۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے رافیل موریس نے بتایا کہ وہ ایسا اس پابندی کو توڑنے کے لئے کرتے ہیں جس کے تحت صرف مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں نماز کی اجازت ہے اور ایسا وہ کئی بار کر چکا ہے۔

مزیدخبریں