ایران،فائر فیسٹیول کی تقریبات کے دوران 11 افراد ہلاک، 486 زخمی

تہران(اے پی پی)ایران میں چہارشنبہ سوری یا فائر فیسٹیول کی تقریبات کے دوران 11 افراد ہلاک اور 486 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے  ایران کے ایمرجنسی آرگنائزیشن کے ترجمان مجتبی خالدی کے حوالے سے بتایا  کہ فیسٹیول   کی تقریبات کے دوران  11 افراد ہلاک اور 486 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال 21 مارچ سے شروع ہونے والے ایرانی نئے سال نوروز  کے موقع پر  ایرانیوں کی طرف سے فائر فیسٹیول منایا جاتا ہے۔تاہم  رواں سال کی تقریبات چند دن پہلے شروع ہوئیں ۔ فائر فیسٹیول    شہری  جلتی آگ پر سے چھلانگیں   اور پٹاخوں کااستعمال کرتے ہوئے مناتے ہیں جو کہ پرانے سال کو الوداع کرنے اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ادا کی جانے والی رسومات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...