اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ ذرائع سے جھوٹی خبریں چلانے پر حکومت کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لئے کسی رکن کو کچھ دینے یا دباؤ میں لانے کی ضرورت نہیں، اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔ عمران نیازی تحریک عدم اعتماد کو بھی اپنی پارٹی کا الیکشن بنانا چاہتا ہے جس میں پیسہ چلا اور بدترین دھاندلی ہوئی تھی۔ حکومتی دباؤ پر سندھ ہاؤس میں ارکان کو زبردستی رکھنے کی ذرائع سے خبریں چلوائی جا رہی ہیں۔