میانوالی+ واں بھچراں (نامہ نگاران) چار روز قبل خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر شدید زخمی ہونے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ نواحی قصبہ پکہ گھنجیرہ قبرستان کے قریب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر محمد اقبال درکھان نے محمد خان بوری خیل سے ادھار رقم لی تھی جسے بروقت نہ دینے پر اس نے سود کے ساتھ واپسی رقم کا مطالبہ کیا اور اسے شدید نتائج اور گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر غریب محنت کش نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی اور چار روز موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
میانوالی: 4روز قبل خودکشی کرنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا
Mar 17, 2022