لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل اور جلانے کے کیس میں مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ عدالت نے جرح کے لئے گواہوں کو آج 17مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ سماعت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں کی گئی۔، عدالت اب تک 23 گواہوں کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔