اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور چئیر پرسن سینیٹر شیری رحما ن نے بھارتی میزائل کا معاملہ کمیٹی میں اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی چئیرپرسن شیری رحمان نے کہا کہ ہے بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا بہت ہی تشویشناک، جس سے دونوں جوہری ممالک کے بیچ خطرناک کشیدگی شروع ہو سکتی تھی۔ پاکستان کو اس معاملے پر ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ یہ بھارت کا پاکستان کو ایک پیغام تھا، کوئی ٹیکنیکل خرابی نہیں تھی۔ میزائل کا ایک نظام ہوتا ہے۔
شیری رحمنٰ نے بھارتی میزائل کا معاملہ سینٹ کمیٹی میں اٹھا دیا
Mar 17, 2022