امت مسلمہ کو     اپنے کردار و عمل سے  اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا، علی محمد خان 

اسلام آباد(آئی این پی )  پی ٹی آئی رہنما وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سے عالمی دن کے منانے کی منظوری نہ صرف پاکستان اور وزیر اعظم کی کامیابی ہے بلکہ تمام امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں  انہوں نے کہا امت مسلمہ کو اب قرآن و سنت پہ صحیح عمل کر کے اپنے کردار و عمل سے اسلام وفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...