حکومت کا وجود پاکستان کیلئے خطرہ‘ عوام کا اعتماد کھو بیٹھی: قمر زمان کائرہ 

گجرات (نامہ نگار) اکثریت کے جبر کا نام جمہوریت نہیں۔ بلکہ جمہوریت ایک مکمل سیٹ اپ ہے جو کہ معاشرتی مساوات پر مبنی ہے۔ جس میں تمام افراد کو ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے صاحبزادہ حافظ عبدالباسط کی طرف سے چوہدری قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتیں جمہوری انداز میں اپنا آئینی حق استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ حکومت کو دھمکیاں دینے کی بجائے عوامی ردعمل کو سامنے رکھتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ورنہ یہ دہشتگردانہ بیانات دینے والے جمہور کے انقلاب کے ردعمل کا شکار ہو جائیں گے۔ موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو بیٹھی ہے اور اس کا وجود پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...