سلام آباد (خبر نگار) بعض ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے صدر اور وزیراعظم کو متعدد تجاویز ارسال کر دیںہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل اور مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے صدر وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ ٹی وی چینلز کے میزبان اور مہمان ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں۔ تمام مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے۔
رمضان ٹرانسمیشن، نور الحق قادری نے صدر، وزیراعظم کو تجاویز ارسال کر دیں
Mar 17, 2022