قصور : نکاح نامہ ‘ برتھ ‘ ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

قصور (نمائندہ نوائے وقت ) میونسپل کارپوریشن کے شعبہ نکاح نامہ اور برتھ سرٹیفکیٹ کا ہر وقت دروازہ بند رہنا معمول بن گیا شہر کے لوگ سارا دن کمرے کے باہر کھڑے ہو کر واپس چلے جاتے ہیں شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ کئی کئی ہفتے سٹاف ڈیوٹی پر نہیں آتا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ نکاح نامہ اور برتھ ‘ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آنیوالے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کئی کئی دن گزر جانے کے بعد بھی عملہ شہریوں کو ملنا گوارا نہیں کرتا حیلے بہانوں سے روزانہ نت نئے اعتراض لگا دئیے جاتے ہیں جب دوسرے دن جاتے ہیں تو کمرے کو لاک لگا ہوتا ہے  شہریوں کو کہنا ہے 24 گھنٹے ہی دفتر تو بند رہتا ہے مگر دفتری اوقات میں بھی تالہ لگا ہوتا ہے شہر کی سماجی فلاحی تنظیموں نے سی او میو میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ متعلقہ سٹاف نے الزامات کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن