کھاریا نوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی رہنما وقاص مان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے منفی اقدامات اور انتہا پسند سوچ سے بھارت کی تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کوپورا تحفظ حاصل ہے اور انہیں اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور مودی سرکار کے اقدامات نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے۔