شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں بیگم صفیہ خالد محمود نے پرنسپل بشری سعیدہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عظمی ادریس ، مسز ظل ہما کے ہمراہ جشن بہاراں کے سلسلہ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا جبکہ کلچر ل پروگرام کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی اہلیہ صفیہ خالدمحمود نے کہاکہ ماحول کی خوبصورت اور شفافیت کیلئے ضروری ہے کہ شجر کاری مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے درخت لگاناثواب بھی ہے اور آج کی ضرورت بھی ہے ہر طالبہ کو اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر اس کی نشوونما کی ذمہ داری بھی بااحسن طریقے سے سرانجام دینا ہوگی۔