وہاڑی(نامہ نگار) ایس ای میپکو سید مبشر رضوی کی طرف سے گزشتہ روزشکایات کے ازالے کے لیے لائیو فیس بک اورٹیلی فون پر کھلی کچہری لگانے پر شہری پھٹ پڑے شہریوں رضوان،مقصود، عامر تنویر، اکرم،صابر،اسد و دیگر کا کہنا ہے کہ ایسی کچہریاں صرف کاغذی کاروائی ہیں سینکڑوں صارفین روزانہ اپنے مسائل کے حل کے لئے میپکو آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور ان کی شنوائی نہیں ہوتی جبکہ یہاں سوشل میڈیا اور فون پر شکایات کا ازالہ کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اور بلنگ اور میٹر کی تبدیلی نئے کنکشن میپکو افسران کے رویوں کی وجہ صارفین کے لئے عذاب ہے۔