ملتان (نمائندہ نوائے وقت) نشتر میں بچوں میں سسٹک فبروسس cystic fibrosis مرض کی تشخیص بارے ٹیسٹ کا آغاز کردیا۔کمشنر ملتان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نے وارڈ 19 میں باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں کسی سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال میں اس ٹیسٹ کی کوء سہولت میسر نہیں تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ بچوں میں اس مرض کا یہ ٹیسٹ بالکل مفت کیا جائے گا۔ اس ٹیسٹ سے پھیپھڑوں ‘ معدے کے امراض کی تشخیص میں مدد ملے گی یہ ٹیسٹ بچوں کے پسینے سے کیا جاتا ہے۔