ملتان ڈویژن میں 25 شعبان سے رمضان بازار فنگشنل کرنیکی ہدایت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اضلاع کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن میں 25 شعبان سے رمضان بازار فنکشنل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی ریلیف بارے اقدامات کئے جائیں۔رمضان میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ لیموں، سبزیوں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے۔رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔رمضان بازار، گندم خریداری،باردانہ تقسیم کیلئے انتظامیہ تیاریاں شروع کرے۔ متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں 12 پی آر، 36 فلیگ گندم خریداری مراکز بنائے جائیں گے۔ڈویژن میں 638507 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن