ماتحت عدالتوں نے13ملزموں کو 14روز ہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

Mar 17, 2022

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضلع راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے مختلف مقدمات میں ملوث 4اشتہاریو ںسمیت 13ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،10ملزموں کی ضمانت خارج اور 15کی درخواست ضمانتیں قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری منظور کرلی جبکہ 12ملزموں کی جانب سے دائرضمانتیں بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ  طلب کرلیا ہے، عدالتوں سے مسلسل غیر حاضر 7ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا، 2ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمات سے ڈسچارج کر دیا، ملزموں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے چوری ، ڈکیتی، دھوکہ دہی، قبضہ، منشیات،شراب ، اسلحہ اقدام قتل ، دھمکیاں ، چیک ڈس آنر کے الگ الگ مقدمات درج کئے۔

مزیدخبریں