راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس بدھ کے روز لیگی رہنماء پیرزادہ راحت مسعود قدوسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم کی کال پر25 مارچ کو ڈی چوک میں راولپنڈی سے جلوس لے کر جانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء چوہدری تنویر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا اجلاس نے مسلم لیگ ن کے رہنماء پی پی 17کے چیئرمین ناہید سلطان کے انتقال پر تعزیت بھی کی اجلاس میں محمد حنیف عباسی، سردار نسیم خان، حاجی پرویز خان ،چوہدری سرفراز افضل ،ملک شکیل اعوان ،شیخ ارسلان حفیظ، راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ، ضیائ اللہ شاہ ،ڈاکٹر شفقت حسین ملک، چوہدری راسب خان ،ملک وسیم اعوان ،جبران رفاقت شریک تھے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے علاقوں سے جلوس لیکر فیض آباد جمع ہونے اور مرکزی قائدین کے جلوسوں میں شامل ہوکر ڈی چوک پہنچنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔