مکئی کی برآمد پر پابندی عائد، پو لٹری فیڈ کی قیمت کم کی جائے،ڈاکٹر سجاد ارشد

Mar 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا ہے کہ پو لٹری فیڈ کی قیمت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے مجموعی ملکی ومعاشی اور انڈہ اور مرغی کے گوشت کے استعمال کنندہ پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ، مکئی کی برآمد پر حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی قدغن اور رکارٹ نہیں ہے جسکی وجہ سے پولٹری فیڈ بنانے والی فیکٹریوں کو مکئی پرکثیر زرمبادلہ استعمال کرنا پڑرہا ہے جوکہ پولٹری فیڈ کی قیمت بڑھنے کی صورت میں نمودار ہورہی ہے، انھو ں نے وزیراعظم عمران خان ، وزیرخزانہ شوکت ترین اور وزیر خورک فخر امام سے اپیل کی ہے کہ مکئی کی برآمد پر فی الفور پابندی عائد کی جائے جبکہ پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والے دیگر اجزاء پر بھی سبسڈی دی جائے تاکہ مرغیوں کی خوراک کی قیمت کم ہواور اس میں استحکام آسکے،اس تناظر میں پولٹری فیڈ کی قیمت میں اضافے کے اثرات بلواسطہ و بلاواسطہ گوشت کی قیمت اور انڈوں پر پڑرہا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ پولٹری فیڈ میں اضافے کی مجموعی اثرات پولٹری مصنوعات کی خریداری کرنے والے استعمال کنندہ کی انفرادی قوت خرید پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔

مزیدخبریں