وزیراعظم سرکس مت لگائیں،پارلیمان کا سامنا کریں: حسن مرتضیٰ 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ہو یا اعتماد کا ووٹ،چھری خربوزے پر ہی گرے گی ۔خان صاحب سرکس مت لگائیں،پارلیمان کا سامنا کریں۔دھونس،دھاندلی اور بڑھکوں سے عدم اعتماد کو نہیں ٹالا جا سکتا۔اپنے ایک بیان میں سیدحسن مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ دن گئے جب آفتاب میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔ڈی چوک جلسے کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی بجائے تماشے لگانا بند کرے،انہوں نے کہا کہ مواصلاتی پیغامات پر چلنے والی حکومت کا کنکشن بحال نہیں ہو گا،اتحادیوں کے بیانات ہی آپ کا نامہ اعمال ہیں،کشکول خان اب قسمت کا لکھا نہیں ٹال سکتا۔

ای پیپر دی نیشن