شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدور شیخ عظیم جاوید اور میاں تنویر احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کے بوجھ سے معاشی کشتی ڈوب رہی ہے، پی ٹی آئی کوجلد سے جلد اقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو اداروں کیساتھ ساتھ ملکی جڑیں بھی کھوکھلی ہوجائینگی،ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے، ریونیو کی مد میں اتنی رقم خزانے میں جمع نہیں ہوتی جتنی حکمرانوں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے شیخ عظیم جاوید اور میاں تنویر احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی دیکھ کر حکمران بوکھلا چکے ہیں انہیں اقتدار ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمنی نے انہیں یہ دن دیکھائے، انہوں نے کہا کہ ناکام حکمرا ن ا ب ہر صور ت اقتدار کے ا یوانو ں سے بے دخل ہو ں گے اگر حکمرانوں کو عوام کی پرواہ ہوتی تو اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی سیاست کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کی کوشش کرتے، پی ٹی آئی نے قوم کو ساڑھے تین سالوں میں سوائے بحرانوں کے کچھ نہیں دیا ۔