لاہور(نامہ نگار)بادامی باغ پولیس نے خود کوراوی ٹاؤن کے ملازم ظاہر کر کے ریٹ لسٹ چیکنگ کے بہانے دکانداروںسے رقم بٹورنے والے 2 نوسر بازوںکو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں 2ملزمان عامر شہزاد اور ساجد نے خود کو راوی ٹاؤن کا ملازم ظاہر کر کے ایک جنرل سٹور کے مالک عبدالحمید سے ریٹ لسٹ چیک کرنے کے بہانے ڈرا دھمکا کر 10 ہزارروپے وصول کر لئے۔ دکاندار نے شک ہونے پر پولیس کو کال کر دی۔ جس پر پولیس نے پولیس نے موقع پر پہنچ کردونوں جعلسازوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔