لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سرگودھا میں واقع سرکاری زمین پرغیرقانونی دکانیں بنانے کیخلاف کیس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دکانیں گرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلکٹر ریونیو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے پر کیسے نظرثانی کرسکتا ہے؟۔ اگر ایسا کرنے کی اجازت دے دی گئی تو انارکی پھیل جائے گی، عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلکٹر ریونیو سرگودھا نے فیصلے پر عمل درآمدکی بجائے کمیٹی تشکیل دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ
کلکٹر کیسے بورڈ آف ریونیو کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ؟ انارکی پھیلے گی: ہائیکورٹ
Mar 17, 2022