کراچی (آئی این پی )شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر رانا شمیم کی تقرری کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لا میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت یوئی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نا ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔وکیل پروفیسر عمر فاروق نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت چیف جسٹس یا جج ریٹائڑمنٹ کے دو سال تک کوئی عہدہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔
فیصلہ محفوظ