3ملکی سیریز ‘پاکستانی بلائنڈ ٹیم بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی بلائنڈ ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔شارجہ میں کھیلی جارہی تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف 164 رنز کا ہدف تین وکٹوں پر انیس ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بدرمنیر اور راشد نے چونسٹھ ، چونسٹھ رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ 64 رنز کی اننگز کھیلنے والے بدرمنیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسری فائنلٹس ٹیم کا فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے بعد ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن