ملکی سیاسی صورتحال، سپریم کورٹ بار عدالت عظمی میں آئینی درخواست دائر کرے گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ بار سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرے گی۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے سپریم کورٹ میں دیگر وکلا تنظیموں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا موجودہ صورتحال میں وکلا نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارکان اسمبلی کے ووٹ کاسٹ کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ سنگین آئینی بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ طاقت کے استعمال اور لوگوں کو اسلام آباد میں اکٹھا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ غیر جمہوری عمل سے آئینی بحران پیدا ہونے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کریں گے۔ اگر کسی رکن اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا ہے تو یہ آئین سے انحراف ہے۔ توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ پاکستان اپنا اختیار استعمال کرے گی۔ فی الفور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا چاہتے ہیں کہ حکومت کسی کے راستے بند نہ کرے۔ احسن بھون نے کہا موجودہ صورتحال میں جو زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن یا حکومت وقت کو بحران پیدا کرنے سے روکا جائے۔
آئینی درخواست

ای پیپر دی نیشن