سیالکوٹ ٹینریز زون: متاثرین کے مسائل فوری حل کئے جائیں،عرفان اقبال شیخ

Mar 17, 2022

 لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ اورمینجمنٹ کمیٹی کے ریجنل چیئرمین پنجاب محمد ندیم قریشی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ ٹینریز زون کے متاثرین کو در پیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ چیمبر کے بزنس مین ڈیموکریٹک گروپ کے وفد سے اقبال سونی کی قیادت میں ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سیالکوٹ ٹینریز زون کے متاثرین کو حق دلوانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سیالکوٹ ٹینریز زون کے معاملات تمام متعلقہ فورمز میں لے کر جائیں گے۔سیالکوٹ میں صنعتوں کو در پیش مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔ اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے بزنس مین ڈیموکریٹک گروپ کے چیئرمین اقبال سونی، خاور میر اورمحمد شفیق طاہر نے کہاکہ سیالکوٹ ٹینریز زون کے متاثرین کیساتھ بہت زیادہ زیادتی ہو رہی ہے، ٹینریز زون کی جگہ پر صرف ٹینریز ہی لگنی چاہیے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت آپ کے مسائل کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے۔

مزیدخبریں