راولپنڈی کینٹ بورڈکا ٹیکس ریکوری آپریشن،ہاؤس ٹیکس 65کر وڑواٹر چارجز 16کروڑ،ٹی آئی پی31کروڑ وصول 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی کینٹ بورڈ کے جاری ٹیکس ریکوری آپریشن میں ہاؤس ٹیکس 65کر وڑواٹر چارجز 16کروڑ،ٹی آئی پی31کروڑ وصول کرلئے گئے  کینٹ بور ڈ کے مختلف شعبوں نے رواں مالی سال کے پہلے نوماہ کے دوران)یکم جولائی 2021تا15مارچ2022) مختلف مدات ہر قسم ہاؤس ٹیکس65کر وڑ75لاکھ 55ہزار واٹر چارجز16کروڑ70لاکھ 85ہزار اور کنز رونسی4کروڑ48لاکھ روپے ہے جبکہ ٹی آئی پی ٹیکس سے31کروڑ18لاکھ68ہزار روپے کی وصولیاں کیں جبکہ ٹر یڈ لا ئسنس سے 89لاکھ 19ہزارروپے پر و فیشل ٹیکس برانچ61لاکھ 29ہزار کی ریکوری کی اس دوران3155ٹر یڈ لائسنس اور5513 پر وفیشل ٹیکس لا ئسنس جاری ہوئے جبکہ کینٹ بورڈ کی فو ڈ بر انچ نے اب تک1084فو ڈ پوائنٹس چیک کرکے1084افراد کو انتباہی نوٹس جاری کئیاور34لاکھ85ہزارروپے جرمانے وصول کئے اسی طرح شعبہ انسد اد تجاوزات نے بھی مختلف علاقوں سے252ٹر ک تجاوزشدہ سامان ضبط کیااس سلسلہ میں 661چھاپے مارے گئے 252افراد کو انتباہی نوٹسزجبکہ جر مانہ کی مد میں 30لاکھ 10ہزار روپے ریکوری کی گئی کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق گز شتہ نو ماہ کے دوران پاکستا ن سٹیز ن پو رٹل کو ملنے والی شکایات کی تعد اد3160 تھی جن میں سے3076کا ازالہ ہو ا۔84کی جا نچ پڑ تا ل جاری ہے۔اسی طرح عوامی سہولیاتی مرکز کوملنے کووالی شکایات کی تعداد8388رہی 6189کا ازالہ کیا گیا۔اسی عرصہ میں سی بی کئیر سنٹر نے 6743برتھ جبکہ2333ڈیٹھ سر ٹیفکیٹ جاری کئے۔ایگزیکٹو آفیسرعمران گلزارنے تمام عملہ کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات اْٹھائے جائیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی
 برداشت نہیں کی جائے گی
 وصول .

ای پیپر دی نیشن