اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے کاروباری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ملزم شیخ احمد لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخوست مسترد کر دی سپریم کورٹ نیکاروباری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بیچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاجرائم پیشہ لوگوں اور کاروباری حضرات میں فرق ہونا چاہیے بادی النظر میں ملزم ادائیگی کرنا ہی نہیں چاہتا، چیف جسٹس نے ملزم کے وکیل سے کہا آپ ادائیگی کرنا ہی نہیں چاہتے،کاروباری حضرات سے اچھے لین دین کی توقع کرتے ہیں،لین دین میں دیانتداری ہونی چاہیے،آپ مل بھی چلا رہے ہیں اور ادائیگی بھی نہیں کر رہے،چیف جسٹس نے کہا ہم ضمانت منسوخ نہیں کر رہے لیکن نتائج سنگین ہوں گے فیصلے میں ملزم کی بدنیتی کے حوالے سے لکھیں گے،درخواست گزار کے وکیل نے کہاہمیں تاحال 340 ملین روپے کی بقایا ادائیگی نہیں کی گئی،معاہدے کے مطابق اپریل 2020 میں زمین کی ادائیگی کی جانی تھی ملزم کے وکیل خواجہ حارث نے کہامعاہدے کے مطابق تین شرائط پوری نہیں ہوئیں،شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ ادائیگی روکی گئی
درخوست مسترد