عدم اعتماد کامیاب،  نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا، شازیہ مری 

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی ہے۔ عمران خان چاہتے تو باعزت طریقے سے مستعفی ہوتے لیکن کوئی باوقار کام انکی قسمت میں لکھا ہوا ہی نہیں ہے۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی ہے، اب نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیل ملز سے برطرف کیے گئے ملازمین کی بد دعائوں کی لپیٹ میں آچکے ہیں، انہوں نے لاکھوں غریبوں کو گھر کی چھت سے محروم کیا۔پیپلزپارٹی کی ترجمان نے کہا کہ شہید بی بی کا قول سچا ثابت ہو چکا جمہوریت بہترین انتقام ہے، حزب اختلاف کا ہر قدم آئینی اور جمہوری ہے۔
شازیہ مری

ای پیپر دی نیشن