کراچی (نیوز رپورٹر) فرانس کے قونصل جنرل کرسچن ٹیسٹوٹ نے ڈپٹی کمرشل قونصلر لک بوائر کے ہمراہ بدھ کو محکمہ سرمایہ سندھ کے سیکریٹری بلال احمد میمن سے محکمہ سرمایہ سندھ کے دفتر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر سندھ اسپیشل اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ عبدالعظیم عقیلی اور سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ کے سربراہ محبوب الحق بھی موجود تھے۔سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ بلال احمد نے اس موقع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں معزز مہمان کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔معزز مہمان نے سندھ میں خصوصی اقتصادی زون، زراعتی پیداوار کی پراسیسنگ اور ویلو ایڈیشن کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور دونوں جانب سے اس سلسلے میں مزید پیشرفت پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔
فرانسیسی قونصل جنرل
فرانسیسی قونصل جنرل کی محکمہ سرمایہ کاری سندھ آمد، سیکریٹری سے ملاقات
Mar 17, 2022