1030گیندیں کھیلنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی 

کراچی(آئی این پی)پاکستان ٹیم نے کراچی ٹیسٹ ڈرا کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان نے کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 506رنز کے ہدف کے تعاقب میں 171.4 اوورز بیٹنگ کرکے 7 وکٹوں کے نقصان پر 443رنز بنائے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے چوتھی اننگز میں کھیلے جانے والے سب سے زیادہ اوورز ہیں۔ پاکستان ٹیم نے 1030گیندیں کھیلیں۔اس سے قبل پاکستان نے 2016 میں چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کے ہی خلاف برسبین ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 145 اوورز بیٹنگ کرکے میچ ڈرا کیا تھا۔چوتھی اننگز میں مجموعی طور سب سے زیادہ اوورز کھیل کر میچ ڈرا کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 1995 میں جنوبی افریقا کے خلاف 165اوورز کھیلے تھے۔

ای پیپر دی نیشن