دبئی(آئی این پی)دبئی ایکسپو میں فارمولا ون کار ریس کے ڈرائیور لوئس ہیملٹن اپنی والدہ کی کنیت اپنے نام میں شامل کریں گے۔سات مرتبہ فارمولا ون چیمپیئن رہنے والے لوئس ہیملٹن اپنی والدہ کارمین لاربلسٹیر کے اعزاز میں اپنا نام تبدیل کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان دبئی ایکسپو میں کیا۔غیر ملکی 37 سالہ ہیملٹن نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی کنیت اپنے نام میں جلد شامل کر لیں گے اور لوئس ہیملٹن-لاربلسٹیر کہلائیں گے۔جب لوگ شادی کرتے ہیں تو عورت اپنا نام کیوں کھو دیتی ہے؟ میں اس بات کو سمجھ نہیں سکا۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں کا نام میرے ساتھ جڑا رہے۔میری ماں کا نام لاربلسٹیر ہے اور میں اسے اپنے نام کے ساتھ لکھوں گا۔ بچپن سے فارمولا ورلڈ چیمپیئن بننے کے خواب دیکھنا اور آخر کار بن جانا، مجھے یہاں تک پہنچانے کے لیے میرے ماں باپ نے کتنی قربانیاں دیں، میرے لیے یہ بات سب سے اہم ہے۔لوئس ہملٹن کی والدہ نے ان کے والد انتھونی ہیملٹن سے اس وقت طلاق لی جب لیوس 12 برس کے تھے اور وہ اسی عمر تک اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔ہیملٹن پہلے سیاہ فام فارمولا ون ڈرائیور ہیں اور بلیک لائیوز میٹر تحریک میں ایک توانا آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
معروف ڈرائیور لوئس ہیملٹن والدہ کا نام اپنے نام کے ساتھ لگائیں گے
Mar 17, 2022