قومی فرائض پرذاتی مفاد  حاوی،ساؤتھ افریقی کرکٹرز کی بنگلہ دیش سیریز کی بجائے IPLپر نظریں

جوہانسبرگ(آئی این پی)بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کو فوقیت دیتے ہوئے سیریز سے کنارہ کش ہو گئے۔بھارت اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈز کے درمیان ایک معاہدہ طے ہے جس کے تحت سی ایس اے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی فراہم کرنے کا پابند ہے۔بھارتی میڈیا نے اس معاملے میں سارا ملبہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ پر ڈال دیا ہے، ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل ایک طے شدہ ایونٹ ہے اور جنوبی افریقہ کو اپنی سیریز ہمارے ایونٹ کو مد نظر رکھ کر شیڈول کرنی تھی۔دوسری جانب بھارت اس حقیقت کو جھٹلا رہا ہے کہ آئی پی ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے اس ایونٹ کا وقت مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے، جو دیگر بورڈز کی سیریز کے ساتھ بھی متصادم ہو رہا ہے۔جنوبی افریقہ اپنے اہم کھلاڑیوں سے دو ماہ تک محروم رہے گا۔ جنوبی افریقہ بنگلہ دیش کے خلاف فرنٹ لائن سیون اٹیک کے بغیر ہوگا۔ کگیسو ربادا اور لونگی نگیڈی کو دہلی کیپٹلز سے معاہدہ کیا گیا ہے جبکہ مارکو جانسن، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جنہوں نے گزشتہ سال کے آخر میں ہندوستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی فاتح ہوم سیریز کے دوران کامیابی حاصل کی تھی، سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ اب بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز بحالت مجبوری نئے اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گا۔

ای پیپر دی نیشن