Aکی جماعتیں ملک میں حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھیں گی،اقبال ڈار 

کراچی ( نیوز رپورٹر ) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس پاکستان کے چیئرمین اقبال ڈار نے عوامی فلاحی پارٹی کے چیئرمین شیراز الطاف اور جنت پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل صدام حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتیں ملک میں متبادل قیادت کو تیار کر کے آگے لائیں گی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اس فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک کی ترقی اسی میں ہے کہ ہم ملک کو متبادل پڑھی لکھی قیادت فراہم کریں اوراسی جذبے کے ساتھ ہم ملک میں جاری بحرانوں کا خاتمہ کرنے کے لئے میدان عمل میں آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اس وقت جو ملک اور جمہوریت کے ساتھ ہو رہا ہے اور جو تماشہ لگا ہوا ہے اس کو پوری قوم دیکھ رہی ہے یہ نہ تو ملک کے مفاد میں ہے اور نہ ہی جمہوریت کے مفاد میں ہے یہ ٹکراؤ کا راستہ ہے جس سے ملک کی قومی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو گا، عوام ایسے عناصر کو مسترد کریں ۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ یا جلسوں کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں، عوام ان سے بخوبی واقف ہیں ، اس کو مسترد کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں موجود تمام چھوٹی جماعتوں اور ملک کی سلامتی کے لئے کام کرنے والے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پورے ملک میں اس تحریک کو لے کر جائیں گے تاکہ عوام کو بتا سکے کہ حقیقی ملک کے خیر خواہ اور قومی سلامتی کے لیے جان دینے والے کون ہیں اور مفاد پرست عناصر کون ہیں؟۔
اقبال ڈار 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...