کور کمانڈرز کانفرنس میں حفاظتی اقدامات کا عزم لائق تحسین ۔ اسلم فاروقی

کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کے لئے حفاظتی اقدامات کا عزم نہایت لائق تحسین ہے ایم کیو ایس سی ملکی دفاع و سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تیار ہے آفس میں منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس میں عسکری قیادت کے بھارت کی طرف سے میزائل داغنے جانے کے حالیہ دنوں کے واقعہ پر تشویش کے اظہار کو قوم کے دل کی آواز قرار دیتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور شہدا پاک فوج قوم کے ہیرو ہیں ان کی عظیم و لازوال قربانیوں کی بدولت ہی قوم چین و سکون کی نیند سوتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی غلطی کا اعتراف کافی نہیں اس کے خلاف عالمی سطح پر فوری کارروائی ہونا چاہئے۔ بھارتی اقدامات عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں انہوں پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا بھی عزم کیا اور قومی یک جہتی کے لئے اپنی کوششوں کو بھی تیز کرنے کا عزم کیا۔

ای پیپر دی نیشن