کراچی (نیوز رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے ترجمان ڈاکٹراجمل یوسفزئی نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال کی پرانی انتظامیہ کی کوتاہیوں کو ٹھیک کرینگے،جناح ہسپتال کے تمام معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ڈائریکٹر جے پی ایم سی ،انتظامیہ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز کوشاں ہیں،جناح ہسپتال میں تمام مریضوں کو یکساں علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائینگی،ہماری کوشیش ہے کہ جناح ہسپتال میں غریب اور امیر مریض کو علاج معالجے میں فرق ختم کیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ جناح ہسپتال میں تمام انتظامات کی نگرانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول خود کریں گے ۔جناح ہسپتال کے تمام ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹرز،پروفیسرز،نرسیز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور لوئر اسٹاف نے عہد کیا ہے کہ جے پی ایم سی کی انتظامی اموور اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اورآئندہ پانچ سے چھ ماہ بعد جناح ہسپتال میں تمام مریضوں کو یکساں سہولیات مہیا کرنے میں بہترین اقدامات سامنے آئینگے۔
ڈاکٹر اجمل یوسفزئی