نوکوٹ(نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ میرپورخاص اور تحصیل جھڈو کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث نوکوٹ کے ہول سیل ڈیلروں اور منافع خوروں نے روز مرہ اشیاء خوردنوش کے نرخوں میں ہو شربا اضافہ کردیا ہے جس سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے متوسط طبقے کے لیے اشیاء ضروریہ قوتِ خرید سے باہر ہوگئیں ہیں تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے اب تک مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگیں مگر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں واضح کمی کے باوجود روز مرہ اشیائے خورد نوش کی قیمتیں واپس اپنی سطح پر نہ آسکیں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے اس کیاثرات براہ راست غریب عوام پر پڑ رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث نوکوٹ کے ہول سیل ڈیلرز اور گراں فروشوں نے اسکا فائدہ اْٹھاتے ہوئے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں مصنوئی اضافہ کردیا ہے جبکہ گراں فروشوں کے سد باب کے لیے ضلعی انتظامیہ میرپورخاص اور پرائز کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں نوکوٹ اور سنتورو بازار کے کریانہ ، فروٹ اور سبزی مرچنٹوں پر من مانے نرخوں پر اشیائے خوردنوش فروخت کی جارہی ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گراں فروشی نے غریب لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور روز مرہ کی اشیائے خورد نوش غریب فرد کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں جس کے باعث لوگ زہنی اذیت کا شکار ہیں ہوچکے ہیں۔
قیمتوں میں معمولی کمی
پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی مہنگائی کونہ گھٹا سکی
Mar 17, 2022