سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کل کرم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے۔